Home / جاگو کھیل / این او سی معاملے پر محمد حفیظ کا بیان سامنے آگیا

این او سی معاملے پر محمد حفیظ کا بیان سامنے آگیا

پاکستانی کرکٹرز کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) پر سابق ٹیم ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کا بیان سامنے آگیا۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں پانچ ماہ قبل دو ماہ کےلیے پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے پر رہا۔ میڈیا اور پیڈ سوشل میڈیا ٹرینڈز نے مجھ پر این او سی معاملے پر تنقید کی۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ این او سی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں تھا ناکردہ گناہ کے باوجود تنقید ہوئی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ این او سی معاملے پر اب کس پر الزام لگایا جائے گا؟ سینٹرل کانٹریکٹ پر پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان باہمی معاہدہ ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان اسپنر اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کےلیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *