Home / جاگو کھیل / بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا

بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا

ناٹنگھم: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا آج کھیلا جانے والا اٹھارواں میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔ 

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے آنا تھا تاہم بارش نے ایسا نہ ہونے دیا اور ٹاس تک نہ ہوسکا۔

پچ کو کور سے ڈھانپا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بارش تھمنے کے بعد میچ شروع ہوسکے گا۔

ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں، ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2 اور کین ولیمسن کی قیادت کی کیویز ٹیم 3 میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

پوائنٹس ٹیبل۔ بشکریہ کرک انفو

بھارت کی ممکنہ ٹیم میں  کے  ایل راہل، روہت شرما، کپتان ویرات کوہلی، وجے شنکر یا دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، ہاردک پانڈیا، کیدر جادیو، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہل اور جیسپرت بمراہ شامل ہیں۔

کیویز ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمس نیشام، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکیس فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ  شامل ہیں۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *