Home / 2021 / July / 19 (page 2)

Daily Archives: July 19, 2021

خطبہ حج سے قبل غلافِ کعبہ کی تبدیلی

ہر سال کی طرح اس سال بھی حج بیت اللہ کے موقع پر 9 ذی الحجہ کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ غلافِ کعبہ کو کسوہ بھی کہتے ہیں اور اس کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا …

Read More »

60 ہزارعازمین آج حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں

ریاض:  اس سال 60 ہزار افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہریوں اور وہیں پر مقیم غیر ملکیوں سمیت 60 ہزار عازمین کے قافلے نماز فجر کے بعد منی سے میدان عرفات پہنچ گئے ہیں، جہاں عازمین آج حج کا رکنِ اعظم وقوف …

Read More »

یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے سے ایک مرتبہ پھر کشیدگی

سیکڑوں یہودی زائرین کی جانب سے مذہبی تہوار منانے کے لیے بیت المقدس میں داخلے کے باعث اسرائیلی پولیس اور مسلمان مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔ ڈان اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبررساں ا دارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے اس کشیدگی اور یہودیوں کے انتہائی حساس مسجد …

Read More »

مصائب اور آزمائشوں پر صبر کرو، لوگوں پر احسان کرتے رہو، خطبہ حج

شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے مسجد نمرہ میں 9 ذی الحج 1442 ہجری کو خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ عاقبت مومنین کے لیے ہے، اللہ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔ سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات …

Read More »

امریکا میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے سر اُٹھا لیا

ڈیلاس:  امریکا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور زندگی واپس اپنے ڈگر پر لوٹ رہی ہے لیکن اچانک ایک اور وائرس نے امریکیوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خطرناک بیماری کا سبب بننے والے وائرس ’’منکی پوکس‘‘ نے 2003 کے …

Read More »

کابل ؛ غیرملکی سفارتی مشن اور نیٹو نمائندوں کی طالبان سے جنگ بندی کی اپیل

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت میں موجود سفارتی مشنز اور نیٹو کے غیر فوجی نمائندوں نے طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عید پر طالبان ہتھیار رکھ کر دنیا کو امن عمل سے اپنی وابستگی ظاہر کریں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں نیٹو نمائندوں اور …

Read More »

پاکستان کی اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کونسل کی صدارت کی مدت مکمل

پاکستان نے رواں ہفتے ہی اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل (ایکوسوک) کی صدارت مکمل کرلی جس کے دوران پاکستان نے قرضوں سے نجات اور تنظیم نو کے لیے اتفاق رائے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور فنڈز کے معاشی اور سماجی کام کے لیے تین سال …

Read More »

متحدہ عرب امارات: مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

دبئی: موسم گرما کے موقع پر بیرون ملک سفر کرنے والے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرمی کے موسم میں شہری تعطیلات گزارنے کے لیے زیادہ تر بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں، …

Read More »

صحافیوں و سرکاری عہدیداروں کی جاسوسی کیلئے اسرائیلی سافٹ ویئر کے استعمال کا انکشاف

اسرائیل کی نجی ہیکنگ کمپنی کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک کے صحافیوں، انسانی حقوق کی رہنماؤں، سیاست دانوں اور یہاں تک وزرائے اعظم اور صدور کے موبائل فون ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیلی کمپنی کی جانب سے تقریبا دنیا بھر کے ایک ہزار افراد کے …

Read More »

واٹس ایپ میں انکرپٹڈ ڈیٹا بیک اپ کی آزمائش

ویسے تو واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر موجود ہے اور ان کے پیغامات کو کوئی نہیں پڑھ سکتا۔ اگرچہ صارفین کے درمیان پیغامات اور میڈیا کوئی پڑھ نہیں سکتا مگر واٹس ایپ کا بیک اپ انکرپٹڈ نہیں ہوتا۔ واٹس …

Read More »