Home / 2021 / July / 30 (page 4)

Daily Archives: July 30, 2021

پاکستان کی 54 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے، رپورٹ

 کراچی:   گوگل اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی عالمی کمپنی Kantar نے پاکستان کے آن لائن رویے پر ’جرنی ٹو ڈیجیٹل‘ ریسرچ جاری کردی ہے۔اس تحقیق کے مطابق پاکستان کی 54فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کررہی ہے، نصف صارفین یومیہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ 76 فیصد پاکستانیوں کا تعلق تین بڑے شہروں یعنی …

Read More »

گورنر پنجاب نے ‘متنازع’ استحقاق بل مسترد کردیا

لاہور: صوبائی اسمبلی (مراعات) ترمیمی بل 2021، جس میں ایوان، کسی کمیٹی یا رکن کے استحقاق کی خلاف ورزی پر بیوروکریٹ کی سزا تجویز کی گئی ہے، پر تنازع بڑھ گیا اور صوبائی و وفاقی حکومتیں سول بیوروکریسی کے دباؤ کے آگے جھک گئیں۔ دباؤ کے باعث اور پنجاب و …

Read More »

وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا

وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے تاہم ان کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو …

Read More »

کورونا کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ، سندھ میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

حکومتِ سندھ نے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر صوبے بھر میں یکم اگست سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ …

Read More »

نیلوفر بختیار چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو مقرر، پی پی پی نے مسترد کردیا

اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے نیلوفر بختیار کی بطور نیشنل کمیشن اسٹیٹس آف ویمن (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن تقرر کو مسترد کردیا۔ پی پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیلوفر بختیار کا تقرر ڈکیتی کے مترادف ہے اور یہ …

Read More »

دفتر خارجہ نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے حوالے سے بھارتی الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا، کمزور اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کو مسترد کر …

Read More »

مکمل لاک ڈاؤن نہیں کررہے، مخصوص شعبے بند رہیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے جس کے دوران مخصوص شعبے بند رہیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال …

Read More »

پاکستان بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے مہنگے داموں ایل این جی خریدنے پر مجبور

پاکستان کا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتیں کم ہونے کا اندازہ غلط ثابت ہوا جس سے ملک کو بجلی گھروں کے ایندھن کی فراہمی یا بلیک آؤٹ سے بچاؤ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ مہنگے داموں پر ادائیگی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا …

Read More »

پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں دھماکا، پولیس اہلکار شہید

پشاور کے کارخانو مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کے دوران نامعلوم افراد پولیس موبائل پر دستی بم پھینک …

Read More »

مالی سال 2021: پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں 9 علاقائی ممالک کے لیے پاکستان کی برآمدات میں 9.14 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ درآمدات تقریباً 36 فیصد بڑھیں۔ مالی سال 2021 میں پاکستان کی مجموعی عالمی برآمدات 25.304 ارب ڈالر رہیں …

Read More »